عوام کو ریلیف نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہوجائینگے ،انجینئر مولانا سلیم

عوام کو ریلیف نہ ملا تو حالات قابو  سے باہر ہوجائینگے ،انجینئر مولانا سلیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اشرافیہ کی عیاشیوں کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت کھو چکے ہیں۔

 تنگ بجنگ آمد کا سا ماحول بن رہا ہے اداروں کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ان حالات میں اگر عوام کو ریلیف نہ ملا بجلی’ گیس’ پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو حالات قابو سے باہر ہوجائینگے تمام سہولیات سرکاری افسران’ سیاستدان حاصل کررہے ہیں عوام کے حصہ میں ہڈی پر بچ جانیوالا گوشت بھی نہیں آرہا اس عدم مساوات کی وجہ سے حالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں۔ اگر اس کا ادراک نہ ہوا تو پھر نہ حکومت بچے گی اور نہ سیاستدان بادشاہت کے خواب دیکھ سکیں گے۔ اس سے پہلے یہ حالات ہوں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں