معظم آباد میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں لاکھوں کا ڈاکا

معظم آباد میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں لاکھوں کا ڈاکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری اور سرقہ مویشی کی مختلف وارداتوں کے دوران معظم آباد کے محمد اسلم کے گھر میں چار نامعلوم افراد نے۔

 داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ،پکھووال کے قریب رحمان علی ،جبکہ 55جنوبی کے حسین عباس،الفضل ٹاؤن کے عادل حمزہ،126جنوبی کے خرم شہزاد،اشر ف کالونی کے محمد رؤف،بچہ کلاں کے بشیر احمدکے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان، سنگھریوالہ کے شان علی ،105شمالی کے مبشر اقبال،33شمالی کے غلام مرتضیٰ،24جنوبی کے محمد اقبال،7الف جنوبی کے محمد عمران کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں