محکمہ زکوٰۃ وعشرغیر فعال،مستحقین امداد سے محروم

محکمہ زکوٰۃ وعشرغیر فعال،مستحقین امداد سے محروم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چیئر مین اور ممبران کی نامزدگی نہ ہونے سے محکمہ زکوٰۃ و عشر سرگودھا غیر فعال ہونے سے مستحقین کئی ماہ سے مالی امداد سے محروم ہیں۔

، جسکی وجہ سے ان افراد کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے دور میں محکمہ زکوٰۃ و عشر کے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے چیئر مین، وائس چیئر مین اور ممبران فارغ ہو گئے تھے ،اور نئی حکومت آنے کے بعد کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تا حال نئی نامزدگی نہ ہو سکی ہے ، جسکی وجہ سے مستحقین کو کئی ماہ سے مالی امداد نہیں مل سکی ہے ، جس سے ان غریب لوگوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، ان افراد کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اتنی کم امداد ملتی ہے جس سے بمشکل گزر بسر ہوتا ہے اوپر سے کئی ماہ سے امداد نہ دی گئی ہے ، جسکی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں