آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم ناکام،کاٹنے کی شرح میں اضافہ،متعدد زخمی

آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم ناکام،کاٹنے کی شرح میں اضافہ،متعدد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پر آوارہ کتے تلف کرنے کیلئے شروع کی جانے والی مہم ٹھس ہونے سے شہر کے متعدد علاقوں میں کتوں کی بہتات ہونے سے کتے کاٹنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل سرگودھا سمیت صوبہ بھر بلدیاتی اداروں کو آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر چند روز تک عملدرآمد کے بعد کارروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ اس وقت استقلال آباد گل والا، منظور ٹاؤن، گلشن جمال ،فیکٹری ایریا، کارپوریشن ٹاؤن، محمدی کالونی، اربن ایریا، مرکزی قبرستان، گلوالا، جوہر کالونی، عزیز پارک اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو ہر گزرنے والے شہری کو کاٹنے کو دوڑتے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کا گزرنا محال بنا رکھا ہے ،کئی افراد ان کے کاٹنے سے زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے ہیں متعد د نجی ہسپتالوں سے علاج کرانے پرمجبور ہیں ، شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے مہم شروع کی جائے اور کارپوریشن کے پاس اگر وسائل کی کمی ہے تو اس کو ادویات سمیت تمام وسائل فراہم کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں