سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سول ڈیفنس فائرسیفٹی آڈٹ اور عملہ کی ٹریننگ مکمل،سائرہ رفیق

سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سول  ڈیفنس فائرسیفٹی آڈٹ اور عملہ  کی ٹریننگ مکمل،سائرہ رفیق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سول ڈیفنس آفیسر سائرہ رفیق خان نے بتایا کہ شہر بھرکے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سول ڈیفنس فائرسیفٹی آڈٹ اور۔

 عملہ کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے اور اس ضمن رپورٹ تیار کرکے ہیلتھ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ اور ڈائریکٹر دفتر بھی بھجوا دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے کہ دیگر تحصیلوں میں بھی پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں سول ڈیفنس فائر سیفٹی کی ٹریننگ کروائی جائے ۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فائر سیفٹی کے انتظامات بروقت مکمل کریں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں