ماڈل سنٹر بنانے کیلئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر سلانوالی کا انتخاب
سلانوالی (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کا ماڈل سنٹر بنانے کیلئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر سلانوالی کا انتخاب، کئی کنال رقبہ پر پہلے سے موجود عمارت کو ماڈل اور جدید سہولیات سے مزین کرنے کیلئے ۔۔
15کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری، تعمیراتی کام ستمبر کے وسط میں شروع ہوگا، حکومت پنجاب نے پنجاب کے ہر ڈویژن میںا ایک ماڈل اسپیشل ایجوکیشن سنٹر بنانے کا پلان ترتیب دیا تھا اور کمشنر سرگودھا سے بھی تجویز مانگی گئی تھی ک وہ بھی ڈویژن بھر کے کسی ایک مقام پر ماڈل سنٹر بنانے کیلئے شہر کا انتخاب کرکے رپورٹ بھجوائیں کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی نے سلانوالی اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کو ماڈل بنانے کی سفارش کی جس پر حکومت پنجاب نے 15کروڑ کی خطیر خصوصی گرانٹ جاری کردی ہے ۔