بھیرہ:انجمن فدایانِ رسولؐ کا اجلاس
بھیرہ(نامہ نگار)انجمن فدایانِ رسولؐ کا اجلاس پیر ابرار حیات شاہ کی زیر صدارت دربار حضرت میراں شاہ صاحب ؒ پر منعقد ہوا ۔۔
جس میں انجمن کے سرپرست حاجی سیٹھ محمد اصغر جاوید اشرف شاکا قاری محمد یوسف اور دیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں محافلِ نعت و جلوس بسلسلہ استقبالِ ماہ ربیع الاول شریف و جشنِ عید میلاد النبیؐ کا شیدول طے کیا گیا حاجی سیٹھ محمد اصغر نے کہا کہ انجمن اپنی 54 سالہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی علاقہ کی تمام مساجد میں محافل کا اہتمام کرے گی۔