ہماری جماعت عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی :ملک محمد وارث

ہماری جماعت عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی :ملک محمد وارث

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور انشا اﷲ معرکہ عظیم میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔۔

 ہم ہر ریاستی جبر برداشت کریں گے لیکن اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں مہنگائی ، گرانفروشی اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ کیخلاف احتجاج جاری رہے گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت ے دوران انہوں نے کہا حکومت کی آئی ایم ایف نواز پالیسیوں کے باعث ۔ بجلی کے ریٹس آسمان کو چھو رہے ہیں اس وقت بجلی کے بلز عوام کے لیے سوہانِ روح بن بنے ہوئے ہیں جنہیں ادا کرنے کیلئے لوگ اپنی قیمتی اشیا بیچنے پر مجبور ہیں، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، بجلی کے بلز میں ظالمانہ ٹیکسز یہ صورحال کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ حکومت نے عوام کے مطالبات ماننے کی بجائے اس دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ، اسلام آباد کی تمام شاہراؤں پر کنٹینر لگا کر اسلام آباد اور راولپنڈی کو کنٹینرستان بنا دیا، شرکا کے لیے دھرنا میں شریک ہونے کے تمام راستے مسدود کر دیے ۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی ضلعی و صوبائی قیادت، ارکان و کارکنان کے گھروں پر پولیس گردی کی گئی لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے احتجاج جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں