دریائے سندھ میں سیلاب کے پیش نظرریسکیو ٹیمیں تعینات
موچھ (نمائندہ دنیا)دریائے سندھ میں موچھ کچہ کے مقامات پرمدت والا،شمی والا ،تری خیل کچہ،شیخانوالی ،روکھڑی کچہ اور عیسی خیل کچہ میں کم سطح کی سیلابی صورتحال ہے۔۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو1122کی واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات کردی گی ہیں اور ریسکیو فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ تشکیل کے دئیے گئے ۔ریسکیو1122کو مدت والا علاقہ سے سیلابی پانی میں پھنسی فیملی کی ایمرجنسی کال موصول ہونے پرریسکیو1122کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے سیلاب کی وجہ سے ڈیرہ پرمحصور بچوں اور خواتین سمیت 35افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو ٹیموں متاثرہ فیملیز کے مویشی اور قیمتی سامان کی منتقلی کے لئے ریسکیو آپریشن سرانجام دے رہی ہیں۔