ڈیرہ سائیں جمال روڈ گلی نمبر4،ملحقہ آبادیوں میں سیوریج بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کچی آبادی ڈیرہ سائیں جمال روڈ گلی نمبر4سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے رہائشی عرصہ دراز سے سیوریج نالہ کی بندش کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
سابق دور حکومت میں ٹھیکیدار کی ناقص حکمت عملی کے تحت ناقص ڈالا جانے والا سیوریج نالہ بند ہونے کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث مکینوں کو گزرنے میں پریشانی کا سامنا اور دوسری طرف اس سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے شدید اضطراب میں مبتلا ہیں دوسری طرف علاقہ کے اکثر گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ہیں جن کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں اور عملہ صفائی بھی سیوریج نالوں کو کھولنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔علاقہ مکینوں آصف خان، مجید خان، چوہدری منظور احمد، ڈاکٹر آصف، رمضان و دیگر کہا ہے کہ سیوریج نالہ کو ختم کروا کر سیوریج پائپ لائن ڈالی جائے تاکہ ہمیں عرصہ دراز سے اس تنگ آوری سے چھٹکارا حاصل ہو۔