منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا ، شراب ، چرس برآ مد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں خوحراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
تھانہ جھمرہ پولیس نے ملزم صدام کو حراست میں لیکر 1080 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے بی بی جان چوک میں ملزم پرویز کو حراست میں لیکر 20 لٹرشراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے لبرٹی چوک میں ارسلان کو حراست میں لیکر 2400 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے چک نمبر 66 ج ب میں شان یعقوب نامی ملزم کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 500 لٹر شراب برآمد کرلی۔