گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پھر زور پکڑے لگی

گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پھر زور پکڑے لگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)متعلقہ اداروں کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت موسم کی تبدیلی کے پیش نظر پھر زور پکڑ نے لگی ہے۔۔۔

 حکومت نے گندے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیوں کے استعمال سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پابندی عائد کی ہوئی ہے ، اس ضمن میں محکمہ ماحولیات اور فوڈ اتھارتی کو گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت روکنے کیلئے بھر پور کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہوئی ہے ، لیکن سرگودھا میں سلانوالی روڈ لاہور روڈ جوہر کالونی اور گردونواح میں زمیندار سبزیوں کے لئے گندے پانی کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، ان سبزیوں کے استعمال سے عوام میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا شہریوں کیلئے باعث حیرت اور ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں