پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،اجمل بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے۔
تحت سرکاری اداروں میں پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ ترقی کے زاویے لوکل گورنمنٹ سے گزرتے ہیں جب تک یہ نظام مضبوط نہیں ہوگا عوام کے میونسپل مسائل حل نہیں ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ای پیمنٹ سسٹم ایم سی کی مختلف سروسز حاصل کرنے والوں کو ادائیگی کے لیے بینکوں وغیرہ میں قطاروں میں لگنے اور دفاتر کے چکر لگانے سے جان چھوٹ جائے گی۔ صارف کو موبائل فون پر بل موصول ہوگا اور ادائیگی بھی ای پیمنٹ کے تحت کی جا سکے گی جس کا صارف کو وصولی کا ایس ایم ایس بھی موصول ہوگا صارفین ٹیکس ، بلز اور فیسوں کی ادائیگی گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے کر سکیں گے ۔ بلز و ٹیکس وصولی پر معمور ملازمین سے دیگر دفتری کام لیے جا سکیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم سی کے ٹیکس و بلز ادا نہ کرنے والوں کی سروسز کو معطل کر دیا جائے گا۔