بھکر میں جشن آزادی کی تقریبات کے تمام انتظامات فائنل

بھکر میں جشن آزادی کی تقریبات کے تمام انتظامات فائنل

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جشن یوم آزادی کے موقع پر 14اگست کو ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکے زیر صدارت ضلعی سطح کی شایا ن شان مرکزی تقریب۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں منعقد کی جائے گی جس کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔علاوہ ازیں ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی جشن یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تمام سرکاری محکموں ،ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزاور انجمن تاجران کی قیادت نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی سی آفس میں جشن یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا آغاز مقررہ وقت پر سائرن بجاکر کیاجائے گا بعد ازاں پرچم کشائی، گارڈآف آنر اور قومی ترانہ پیش کیا جائیگا ۔ تقریب میں تعلیمی اداروں کے بچوں کی طرف سے ملی نغموں ،تحریک آزادی پاکستان کے موضوع پر تقاریر اور ٹیبلو ز پر مشتمل خوبصورت ورائیٹی پروگرام پیش کیا جائیگا۔بعد ازاں تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں خوبصورت چراغاں کیا جا ئیگا اور شہر کے معروف چوکوں کے درمیانی علاقوں میں سڑکوں کے اطراف میں سرکاری محکموں کی طرف سے بہترین سجاوٹ کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں