میونسپل کارپوریشن کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا افتتاح،ریونیو میں اضافہ ہوگا

میونسپل کارپوریشن کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا افتتاح،ریونیو میں اضافہ ہوگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے میونسپل کارپوریشن کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا افتتاح کردیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں ، ممبران صوبائی اسمبلی صفدر ساہی ،میاں اکرام اﷲ ،ڈی جی پی ایم ڈی ایف سی محمود مسعود تمنا اور عبد الرزاق ڈھلوں سمیت بلدیاتی اداروں سمیت دیگر سرکاری افسران اور مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ ذیشان رفیق نے خطاب میں کہا کہ ایم سی کے بلز ،ٹیکس و فیسوں کی وصولی ڈیجیٹلایزیشن ہونے سے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ فنانشل مینجمنٹ بہتر ہوگی اور صارفین کو دفتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی ڈیجیلایزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ڈریم 2 منصوبہ میں سرگودہا کو شامل کر لیا گیا۔ منصوبہ پر 27 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ،واٹر سپلائی ، سیوریج اور ویسٹ منیجمنٹ کے مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے گا ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے ظفر اﷲ چوک کے قریب سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں