جوہرآباد کی نصف سے زائد آباد ی پینے کے پانی سے محروم
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)میونسپل کمیٹی جوہر آباد اور محکمہ پبلک ہیلتھ خوشان کے ارباب اختیار کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہرآباد کی۔۔۔
نصف سے زائد آباد ی پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئی ،نیو سیٹلائٹ ٹاون، نسیم کالونی سمیت پورے آہیر پور اور نواحی علاقوں میں گزشتہ4یوم سے پانی کی بوند تک فراہم نہیں کی گئی ،لوگ واٹرکین اور بوتلیں اٹھائے پینے کے پانی کے حصول کیلئے مارے مارے بھر رہے ہیں، شہریوں کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور عوامی احتجاج پر پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی تھی لیکن دو یوم بعد پھر فراہمی آب کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور متعلقہ اداروں کو تسلسل کے ساتھ فراہمی آب کا نظام بحال رکھنے کا پابند بنائے ۔