بھاگٹانوالہ:ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

بھاگٹانوالہ:ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ناجائز تجاوزات کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی وارننگ کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر آمنہ تارڑ کا بھاگٹانوالہ میں وزٹ کے دوران گفتگو ۔ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ڈی ایس پی صدر مہرجاوید احمد سمیت لوکل گورنمنٹ عملہ اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا اور بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کیں اس موقع پر آمنہ تارڑ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایک یا دو دن کا نہیں بلکہ اب یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا جس کیلئے لوکل گورنمنٹ ،یونین کونسل عملہ اور متعلقہ پولیس کو ملا کر ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری جگہ کو ناجائز تجاوزات سے پاک کریگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں