فرض شنا س اور بہادر پولیس افسر و اہلکارمحکمہ کا فخر ہیں، شارق کمال صدیقی

فرض شنا س اور بہادر پولیس افسر و اہلکارمحکمہ کا فخر ہیں، شارق کمال صدیقی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فرض شنا س اور بہادر پولیس افسران واہلکارمحکمہ کا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہی پنجاب پولیس کا شمار بہادر فورسز میں ہوتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس کے افسران و اہلکار قانون شکن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ ان خیالات کے اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن کے 7 غازیوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کی جانب سے غازی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دیتے ہوئے کیا ۔سرگودھا کے 01 ،بھکر 01 ، جبکہ میانوالی کے 05 جوانوں کو غازی کا درجہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی موجود تھے ۔ غازیوں نے بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ہروقت خبر گیری رکھنے پر آر پی او کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی کسی شرپسندی، قانون شکن اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں