میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آج پروقار تقریب

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آج پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میٹرک امتحان 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب آج لاہور میں ہوگی۔۔۔

مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی جو پوزیشن ہولڈرز میں کیش انعامات تقسیم کریں گی ۔ پہلی پوزیشن کو پانچ لاکھ ، دوئم کو چار لاکھ روپے اور سوئم کو تین لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر ایک استاد کو ایک ایک لاکھ روپے کیش انعامات بھی دیا جائے گا۔ سرگودہا سے 15 پوزیشن ہولڈرز سمیت والدین اور اساتذہ پر مشتمل 45 رکنی وفد سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کی قیادت میں لاہور روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل پوزیشن ہولڈرز کو کمشنر دفتر میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے بچوں کو گل دستے بھی پیش کیے ۔کمشنر نے ہونہار طلباء وطالبات ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور طلباء کی آئیندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کمشنر نے طلباء وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں ، ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ کل 15 پوزیشن ہولڈرز میں سے 10 کا تعلق بھکر سے ہے ۔ جن میں سے 10 بچے سرکاری سکولوں سے تعلیم یافتہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں