عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،گورنر سندھ

عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،گورنر سندھ

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے۔

 گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ریلیف اقدامات پر بھی غورکیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،بارش اور سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 ہزار راشن بیگز متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ کر چکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ مشکل حالات میں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاحی اقدامات قابل ستائش ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سندھ سے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مولانا راشد محمود سومرو نے گورنر سندھ کے اقدامات کی تعریف کی اور تاریخ ساز جشن آزادی منانے پر مبارک باد بھی دی۔ ملاقات میں صوبہ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر عوامی مسائل حل کرسکتے ہیں،درپیش مسائل کے حل کے لئے سب کا متحد ہونا انتہائی ناگزیر ہے ۔ آئی ٹی کورسز نوجوانوں کا تابناک مستقبل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں