افریقی شیرنی کے بچوں کی پیدائش خوش آئند ، میئر

افریقی شیرنی کے بچوں کی پیدائش خوش آئند ، میئر

کراچی(این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلد یہ عظمیٰ کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی اور۔

 نایاب نسل کے ہرنوں کے بچوں کی پیدائش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی خصوصی دیکھ بھال اور نگہداشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کا تحفظ اور ان کی افزائش نسل کے مقاصد حاصل کرنے کے ساتھ شہریوں کو ان جانوروں کے عملی مشاہد ے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں آنے والے شہری شیر کوسامنے دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں