عوامی بہبو د کے 32اقدامات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ اجلاس

عوامی بہبو د کے 32اقدامات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پرائس کنٹرول اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی بہبود کے 32 اقدامات پر چاروں اضلاع میں رواں ماہ اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں شریک چاروں ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر نے حالیہ بارشوں کے بعد چاروں اضلاع میں نکا سی آب کا بروقت آپریشن مکمل کرنے پر چاروں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پرائس میکنزم پر جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اچھی کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے ۔ انہوں نے روٹی، نان، ڈبل روٹی اور مرغی کے گوشت سمیت 12 بنیادی اشیائے خوردونوش کی طلب رسد اور قیمتوں پر گہری نظر رکھنے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ سبزیوں و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی فول پروف مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخ نامے دکان پر نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیے ،اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز نے وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے 32مختلف اہداف بارے رپورٹ بھی پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں