آسٹریلیا کی عطیہ آنکھوں کی مشین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افتتاح

آسٹریلیا کی عطیہ آنکھوں کی مشین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افتتاح

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے فریڈ فاؤنڈیشن ہولوزآسٹریلیاکی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کو عطیہ کی گئی لیزریا۔

گوپتھلمک آئی مشین کا فتہ کاٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر، پرنسپل کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، کلسٹرڈائریکٹر ایف ایچ ایف فاروق اعوان اور ڈائریکٹر کمیونٹی ڈاکٹر اقبال جاوید بھی موجو د تھے ۔ایم ایس آصف محمود قاضی نے بتایا کہ آئی مشین کی مالیت 90 لاکھ روپے ہے ۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے فریڈ فا نڈ یشن ہولوز (آسٹریلیا) کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس مشین سے ضلع خوشاب کی عوام کو دور دراز جانے کی ضرورت در پیش نہیں آئے گی۔ اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ محترمہ میڈم ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محترم جناب محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب محترم جناب ڈاکٹر را گلزار یوسف، سابق آئی چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمود احمد زبیری، صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر فضل خان نیازی، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر ربنواز راجہ، آئی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر بلال شاہد، این ایم ایس آفیسرز موجود تھے اور تقریب کے اختتام پر فانڈیشن کی جانب سے آفیسرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں