موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کرکے دم لے گی‘چو دھری عبدالوحید آرائیں

موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کرکے  دم لے گی‘چو دھری عبدالوحید آرائیں

بھلوال(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے رہنما چو دھری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہپاکستان کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت میں لے جانے اور۔

 آبی جارحیت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکومت وقت کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور آنیوالے دنوں میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ نہ صرف اجاگر ہوا ہے بلکہ اقوام متحدہ نے بھی اس کو حل طلب مسئلہ مان لیا ہے جو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔اس وقت کشمیر دنیا بھر کی نظروں میں ہے اور انشاء اﷲ موجودہ حکومت اس مسئلہ کو حل کرکے دم لے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں