پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 15سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکی
فا روقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 15 سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکی‘2018میں چک 129شمالی فاروقہ سیلانوالی روڈ پر۔
پٹرولنگ پولیس چوکی منظور ہوئی جس کی تعمیر کے لئے 2کنال16مرلے زمین بھی حاصل کر لی گئی مگر تا حال اسکی تعمیر شروع نہیں ہو سکی جسکی وجہ سے سیلانوالی فاروقہ روڈ پر ڈکیٹی سمیت دوسری وارداتیں نہ رک سکیں علاقہ مکینوں نے آر پی او سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ129شمالی کی منظور شدہ پٹرولنگ پولیس چوکی تعمیر کرائی جائے ۔