الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کی طرف سے معذور افراد کیلئے 4وہیل چیئرز فراہم

 الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کی طرف سے  معذور افراد کیلئے 4وہیل چیئرز فراہم

بھیرہ(نامہ نگار)الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کی طرف سے معذور افراد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کو 4وہیل چیئرز فراہم کر دی گئی ہیں۔

، مجلس حزب الانصار کے نائب امیر اور ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے وہیل چیئرز اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کے دورہ جامع مسجد بگویہ کے موقع پر انہیں پیش کیں الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن اس سے قبل تحصیل ہسپتال بھیرہ میں گردہ کے مریضوں کے ہونیوالے ڈیلائسز کیلئے ادویات کی مد میں 75ہزار روپیہ عطیہ کر چکی ہے اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے انسانی خدمت کیلئے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کے جاری کام اور خدمات کو سراہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں