مکان کا تنازع ‘4افراد نے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے8شمالی میں مکان کے تنازر پر چار افراد نے مخالف کو موت کی نیند سلا دیا،بشارت علی اور زرافت کے مابین مکان کے حصہ پر جھگڑا ہوا۔۔
جس پر زرافت نے طیش میں آ کر ساتھیوں کے ہمراہ چاقو کے پے در پے وار کر کے بشارت کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔