35لاکھ مالیت کے 68چوری شدہ موبائل فونز برآمد

 35لاکھ مالیت کے 68چوری شدہ موبائل فونز برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آئی ٹی برانچ ڈی پی او آفس کی پروفیشنل ورکنگ کی بدولت ماہ اگست میں 35لاکھ مالیت کے 68چوری شدہ موبائل فونز برآمد کئے گئے۔۔

ترجمان ڈی پی او آفس خرم اقبال کے مطابق موبائل فونز E-Gagetایپ کے ذریعے ٹریس کیے گئے برآمد ہونے والے فونز بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیے گئے چوری شدہ موبائل فونز ملنے پر شہریوں نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا رواں سال آئی ٹی برانچ ڈی پی او آفس کی جانب سے 410چوری شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں چوری شدہ موبائل فونز کو مختلف اضلاع سے ٹریس کر کے برآمد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں