کمشنر سرگودہا بارشی پانی کے اخراج کی نگرانی کرنے پہنچ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان بارش کے دوران پانی کے اخراج کے عمل کی نگرانی کے لئے خود بھی میدان میں آگئے ۔
انہوں نے ہفتہ کی رات
شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے اخراج، سکر مشینوں سمیت دیگر مشینری کی نشیبی علاقوں میں موجودگی کو چیک کیا۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے سٹاف کو فوری متحرک کیا اور ہدایت کی کہ شہر بھر کی شاہرات پر پانی کے تیز رفتار نکاس کے لئے ٹیمیں سرگرم عمل رہیں۔ کمشنر نے ماڈل ٹاؤن ،نیا و پرانا سیٹلائٹ ٹاون ، قینچی موڑ ، لاری اڈا روڈ،یونیورسٹی روڈ، خوشاب روڈ، شہر کی اندرون آبادیوں کے علاؤہ ماڈل ٹاؤن، فاضل ٹاؤن ، سلانوالی روڈ ، جناح کالونی ڈسپوزل کا معائینہ کیا۔کمشنر نے محمدی کالونی واٹر سپلائی کا بھی دودہ کیا اس موقع پر سی او ایم سی نے پانی فلڑ کرکے گھروں کو فراہم کرنے بارے بریفنگ دی۔