سرگودھا ڈویژن میں سولر پارک بنانے کا منصوبہ ٹھپ

سرگودھا  ڈویژن  میں  سولر  پارک  بنانے  کا  منصوبہ  ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی عدم استحکام اور کشمکش کے باعث سرگودھا ڈویژن میں سولر پارک بنانے کا منصوبہ بھی فائلوں میں دفن ہو گیا۔۔

 ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی زون کے قیام سے قبل بھیرہ بھلوال روڈ پر،13شمالی،خوشاب میں 62ایم بی کے مقام پر دو،دو میگاواٹ ، منڈی ٹاؤن قائد آباد او ر فاضل ضلع بھکر میں پانچ ،پانچ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے سولر سسٹم لگانے کا منصوبہ دو سال قبل شروع کیا گیا تھا مگر ابتدائی امور کے حوالے سے مقامی حکومتوں کی طرف سے سفارشات مرتب نہیں ہو سکیں اور فیزبیلٹی رپورٹس پر کام مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ، مقامی انتظامیہ کے مطابق پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ سے مختلف امور کا تعین کرنے کیلئے مزید گائیڈ لائن طلب کر رکھی ہے جس پر پیش رفت ہوتے ہی فیزبیلٹی رپورٹ کو حتمی شکل دیدی جائے گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں