بھلوال اور گردونواح میں بارش‘نشیبی علاقوں میں پانی جمع
بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال اور گردونواح میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے باعث مین بازار، بلاک نمبر4.5نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گا سکول جانیوالے طلبہ طالبات کو مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالی بارش نے میونسپل کمیٹی بھلوال کا پول کھول دیا دن بھر پانی کھڑا رہا میونسپل کمیٹی کے عملہ کو بار بار کہنے کے باوجود تس سے مس نہ ہوئے خواتین، بچوں کو گزرنا مشکل ہو گیا سے بھلوال میں بھی رات بھر بارش کے سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا یہی وجہ ہے کہ موسم میں خاطر خواہ تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔ جبکہ بارش ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں پانی جمع ہوگیا اور میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے کی بجاے فون بند کر کے سو گئے۔