ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ مڈھ رانجھا کا دورہ،افسروں کیساتھ میٹنگ

ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ مڈھ رانجھا  کا دورہ،افسروں کیساتھ میٹنگ

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ مڈھ رانجھا کا وزٹ ،تھانہ کی انسپکشن اور تفتیشی آفسران کیساتھ میٹنگ کی ،نفری کے ہمراہ مین بازار کا دورہ بھی کیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ مڈھ رانجھا کا وزٹ کیا ۔تھانہ کی مکمل انسپکشن کی اور تفتیشی آفسران کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو دیئے گئے ٹائم فریم میں مکمل کرکے جمع عدالت کروانے کی ہدایت کیا ۔ڈی پی اوسرگودھا نے اے ایس پی کوٹ مومن محمد فہیم کلواڑ کو شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ۔بعدازاں ڈی پی او سرگودھا نے نفری کے ہمراہ مین بازار مڈھ رانجھا کابھی وزٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں