بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری ڈھائی لاکھ سے محروم

بینک سے رقم لے کر نکلنے والا  شہری ڈھائی لاکھ سے محروم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو ڈھائی لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے گوبند پورہ کے قریب علی حسن نامی شہری نجی بینک سے ڈھائی لاکھ روپے لے کر باہر نکلا۔ جس کے تعاقب میں آنے والے دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملز موں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں