وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء ہوگیا‘مدثرممتاز

 وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء ہوگیا‘مدثرممتاز

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ گوشت کی بہتر پیداوار اور فارمرز کی مالی امداد کیلئے حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔۔۔

 حکومت 5یا اس سے زیادہ نر جانور رکھنے والے فارمرز کو ایک لاکھ 35ہزار سے 2لاکھ ستر ہزار روپے تک بلا سود قرضہ فراہم کرے گی جس سے فارمرز جانوروں کے لیے ونڈا اور دیگر خوراک خرید سکیں گے انہوں نے بتایا کہ قرضہ کے حصول کیلئے پنجاب کے درخواست دہندہ کے پاس 5نر جانور قومی شناختی کارڈ اور اپنے نام موبائل سم ہونا ضروری ہے انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام تجاوزات کے خاتمہ اور پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے پرائس چیکنگ اور تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لیے شہر کا دورہ بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں