چرچ کی دیوار کیساتھ ریڑھی بازار،کمشنر کا دورہ کروا دیا

چرچ کی دیوار کیساتھ ریڑھی بازار،کمشنر کا دورہ کروا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کی پھرتیاں، سلانوالی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے دوران ریڑھیوں کو چر چ کی دیوار کے ساتھ کھڑا کر کے ریڑھی بازار بنا کر کمشنر کا دورہ کروا دیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق انکروچمنٹ عملے نے کمشنر کے دورہ سے قبل سلانوالی روڈ پر تجاوزات کی زد میں آنیوالی تمام ریڑھیوں کو یوپی چرچ کی دیوار کے ساتھ کھڑا کر کے اسے ریڑھی بازار کا نام دیدیا جس پر چرچ کی انتظامیہ سراپا احتجاج بن گئی، اس موقع پر پادری پی ایم اختر، عاشر عدیل و دیگر نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری طور پر ریڑھیوں کو ہٹوانے کا مطالبہ کیا،جس پر انسپکٹر انکروچمنٹ منصور نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ایک مرتبہ کمشنر کا دورہ کروا کر سب اچھا کی رپورٹ لے لیں پھر تمام ریڑھیوں کو یہاں سے ہٹوا دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں