ستھرا پنجاب پروگرام :ڈی سی میانوالی کی زیر صدارت اجلاس
میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی ٰپنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس منعقدہ ہوا۔
اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلمان احمد لون،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللّٰہ خان، سی او ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی ملک ساجد کے علاؤہ میونسپل کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام صفائی ستھرائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کی گلی محلوں کی نالیوں ڈرینج کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے کاموں پر معمور عملہ کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے مزید برآں زیرو ویسٹ سکواڈ اور پی ایچ اے ہارٹیکچر ونگ کے عملہ کو شیڈول کے مطابق صفائی ستھرائی کے کاموں پر معمور کیا جائے اور شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ۔