سینٹری ورکرز ، سپر وائزر کی بائیو میٹرک حاضری کا حکم

سینٹری      ورکرز      ،      سپر    وائزر     کی     بائیو     میٹرک     حاضری    کا    حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان نے شہر کی تمام یونین کونسلوں کے سیوریج کی ڈی سلٹنگ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف آفیسر سے پلان طلب کر لیا ۔

 انہوں نے چیف سینٹری انسپکٹر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متبادل سینٹری انسپکٹر کے نام بھی طلب کر لیے ہیں ۔ انہوں نے میونسپل کارپور یشن کی تما م گاڑیوں اور مشینری وغیرہ میں ٹریکر لگانے اور سپروائزر سمیت سینٹری ورکرز کی بائیو میٹرک حاضری شروع کرنے کا بھی حکم دیا ۔ یہ احکامات انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں جاری کئے ۔ کمشنر نے سی او ایم سی کو روزانہ غیر حاضر سینٹری ورکرز کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے ، تجاوزات کے خاتمہ کا جاری آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کے علاوہ شہر سے مویشیوں کے انخلا کے بارے قابل عمل منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے سی او ایم سی او ران کی فیلڈ ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے واضح کیاکہ اب ان کے پاس مزید گنجائش نہیں اور انہوں نے پرفارمنس نہ دکھائی تو حکومت سے متبادل کی سفارش کی جائیگی ۔ اجلاس کو ایم او پی نے بتایا کہ 2024 میں اب تک کے منظور کردہ کمرشل نقشہ جات کا سروے مکمل کر کے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ کمشنر نے مانیٹرنگ افسران کو ان کمرشل یونٹس کا خود موقع پر جا کر معائنہ کرنے او رمنظور نقشہ کے برعکس تعمیرات کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ضرورت پر زوردیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں