بجلی بلوں میں ریلیف کے بعد پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کمی بڑی خوشخبری ہے ،غوث محمد نیازی

بجلی بلوں میں ریلیف کے بعد  پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کمی  بڑی خوشخبری ہے ،غوث محمد نیازی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی و اقتصادی بحرانوں کے خاتمہ اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔۔۔

حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کے بعد اب پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کمی کا علان قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نوقاز شریف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ریلیف پروگرام کی خود براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں