ضلع سرگودھا میں بھی کسان کارڈ کا اجرا ء کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت ضلع سرگودھا میں بھی کسان کارڈ کا اجرا ء کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایک تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت دفتر میں منعقد ہوء۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبران صوبا ئی اسمبلی میاں اکرام الحق اور ڈی جی زراعت توسیع چوہدری عبد الحمید جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر زراعت سرگودھا محمد شاہد سمیت دیگر افسران و کاشتکاران تھے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق اور ڈی جی زراعت عبد الحمید نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کر کے پروگرام کا با قاعدہ آغاز کیا۔ ڈائریکٹر زراعت محمد شاہد نے بتایا کہ ضلع میں بھر اب تک 350 کاشتکاروں کو کسان کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں آئندہ چند د نوں میں تمام کسانوں کو کارڈ تقسیم کر دئے جائیں گے ۔