اردوبازار سمیت دیگر مارکیٹوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر کی ہدایت پر اندرون شہر اردوبازار سمیت دیگر مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر کارپوریشن کے بھاری عملہ اور مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں، جبکہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی ، ترجمان کارپوریشن کے مطابق قبل ازیں پختہ تجاوزات کنندگان کو تین تین نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور وارننگ دی گئی کہ از خود تجاوزات کا خاتمہ کرلیں مگر عملدرآمد نہیں ہو اجس پر آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے ، دیگر بازاروں میں بھی اسی طرح تجاوزات کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔