نہم نتائج نے ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی کاپول کھول دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں نہم کلاس کے سالانہ نتائج نے جہا ں ایجوکیشن اتھارٹیوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔۔۔
وہیں پرائیویٹ سکولوں کی نسبت سرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج کی شرح میں بہتری نہ ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن کر رہ گیا ، ضلع سرگودھا میں پرائیویٹ اداروں کے نتائج کی شرح 81.47فیصد،سرکاری 67فیصدرہی اسی طرح میانوالی میں79فیصد پرائیویٹ اور62فیصد سرکاری ،خوشاب میں79فیصد پرائیویٹ اور66فیصد سرکاری جبکہ بھکر میں 84فیصد پرائیویٹ اور65فیصد سرکاری سکولوں کے بچے پاس ہوئے اس طرح ایک طرف تو پرائیویٹ اداروں کے تعلیمی معیار نے سرکاری سکولوں کو مات دے دی ہے وہاں اربوں روپے کے سالانہ فنڈز خرچ کرنے کے باوجود سرکاری سکولوں کی کارکردگی اور ہیلتھ اتھارٹیوں کی بد انتظامی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔