مشتاق احمد اعوان کی کھلی کچہری ،وفاقی محکموں کیخلاف شکایات سنیں،ریلیف دلوا یا

مشتاق احمد اعوان کی کھلی  کچہری ،وفاقی محکموں کیخلاف  شکایات سنیں،ریلیف دلوا یا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودہا مشتاق احمد اعوان نے ضلع کونسل ہال منڈی بہاولدین میں کھلی کچہری لگائی۔۔۔

 جس میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سن کر موقع پر ہی ریلیف دلواکر عوام کے مسائل حل کیے گئے ۔زیادہ تر شکایات فیسکو ، پوسٹ آفس ، سوئی گیس، نیشنل بینک،اسٹیٹ لائف، ای او بی آئی پاسپورٹ، سی ایم اے لاہور کی تھیں۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں اور لوگوں کے میٹرز تبدیل ہوئے اور زائد بلنگ میں یونٹس ریفنڈکروائے گئے ۔ سوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گذار ا ن کو اقساط کرواکر دیں گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں