ڈی پی او کی زیر صدارت میٹنگ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس لیگل، ڈی ایس پی سی آئی اے۔۔۔
ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کی شرکت کی ،میٹنگ 12ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کی تمام محافل اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی، زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کر کے شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے ، 15پر جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم پر NEVER AGAINکی پالیسی کو اپناتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے گی، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔