عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کیلئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی ڈیوٹیاں :رفیق خان

عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کیلئے  ڈاکٹرز اور سٹاف کی ڈیوٹیاں :رفیق خان

میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔۔۔

عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کو میڈیکل کور دینے کے لیے ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس اور دوسرے سپورٹنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ اور ضلع میانوالی میں موجود تمام ہاسپٹلز کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے لئے تیار رہنے کے آرڈر کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہاسپٹلز میں 164بیڈذ مختص کروا لیے گئے ہیں جو کل کے دن کیلئے ریزرو رہیں گے ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں موجود بلڈ بینک کو 100 بلڈ بیگ اضافی رکھنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں