ڈی ایس پی شاہپور سرکل کی جامع مسجد کلاں میں کھلی کچہری
شاہپور(نمائندہ دنیا ) ڈی ایس پی شاہپور سرکل قیصر عباس گجر کی جانب سے تھانہ جھاوریاں جامع مسجد کلاں۔
میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااس موقع پر سائلین کی پولیس متعلق شکایات سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔شاہپور سرکل میں واقع تھانہ جھاوریاں جامع مسجد کلاں میں کھلی کچہری میں شرکت کی ڈی ایس پی قیصرعباس گجر نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ہی ان کو حل کرنے کیلئے پولیس آفیسر کو احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں آئے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی قیصرگجرنے کہا کہ آپ کے شکایت پر پولیس کارروائی اگر نہیں کرتی تو میرا آفس آپ لوگوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلا ہے شہری آئیں یا مجھے بزریعہ فون کال پراطلاع دیں۔ انہوں کہا کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے کھلی کچہری کے باد علماء اکرام ،پولیس ،انجمن تاجران ،اوردیگر معززین کے درمیان اتحاد رائے سے لائحہ عمل طے ہوگیا تمام معمولات خوش اسلوبی سے طے ہوئے آئندہ بھی مستقبل میں بھی ملکر کرائم اور کریمنل لوگوں کا خاتمہ کیا جائے گا شہریوں کی جان ومال کاتحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جوکہ پولیس پوری کرے گی عوام پولیس پر اعتماد کریں اور پولیس کا ساتھ دیں۔