ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا طلبا کو روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا طلبا  کو روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجا ب مرزا فاران بیگ اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایت اور۔

 ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی مہر ناصر محمود کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے انچارج ایجوکیشن ٹریفک وارڈن لئیق احمد خان اور شہزاد احمد ایس ٹی اے نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اور گورنمنٹ ایکسیلیناٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول میانوالی کے طلباء میں روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیا گیا جس میں ون ویلنگ،18سال سے کم عمر ڈرائیونگ کی ممانعت، اوور سپیڈنگ اور ہیلمٹ کی افادیت سے متعلق بریف کیا گیا مزید طلباکو آگاہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کمپین جاری ہے جس میں افسران کی طرف سے شہریوں کیلئے ٹیسٹ کو سہل کر دیا گیا ہے اور اب امیدوار صرف اپنا آئی ڈی کارڈ لے کر دفتر تشریف لائے گا جس پر اس کو آسان ٹیسٹ کے بعد لائسنس جاری کر دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں