ملک بھر میں ٹرینوں کی نجکاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا

ملک بھر میں ٹرینوں کی نجکاری  کا سلسلہ شروع کردیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا) پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 جس پر حکومت نے صحافیوں کے مطالبے پر گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں میں جو پرائیویٹ کی جارہی ہیں رعایتی سفری سہولت بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ذرائع کے مطابق کہ پرائیویٹ سیکٹر میں چلنے والی ٹرینوں میں صحافیوں کو رعایتی سہولت حاصل نہیں ہے اب تمام ٹرینوں کے پرائیویٹ ہونے سے جہاں صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں پر حکومت نے فوری طور پر ان ٹرینوں میں صحافیوں کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں