ملک تیمور حیات نون شوگر کین گروورز سوسائٹی کے چیئرمین منتخب

 ملک تیمور حیات نون شوگر کین  گروورز سوسائٹی کے چیئرمین منتخب

بھیرہ(نامہ نگار)ملک فیروز خان نون فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک تیمور حیات نون کو شوگر کین گروورز سوسائٹی پاکستان کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔

چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان اور شوگر گین گروورز سوسائٹی پاکستان کی طرف سے ملک تیمور حیات نون کے انتخاب پر انہیں مبارکباد دی گئی اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ،نون خاندان کے ترجمان ضلعی امن کمیٹی کے سید علی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ نون گروپ علاقہ کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے گنا کی بہتر قیمت زمیندار اور کاشتکار کا حق ہے ان کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں