چناب نگر:مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

چناب نگر:مبینہ پولیس مقابلہ میں  ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

چناب نگر(نامہ نگار )مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر پولیس زیر حراست ملزم قمر انور سکنہ گلوتراں والا کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ چک جودھ کے قریب 4 نامعلوم افراد نے قمر کو پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کردی ،پولیس ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی،تاہم ساتھیوں کی فائرنگ سے قمر زخمی ہو گیا ،پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ،یاد رہے ملزم قمر خاتون کو قتل کے الزام میں گرفتار تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں