فاروقہ میں جگہ جگہ چنگ جی رکشہ سٹینڈز،شہری پریشان

فاروقہ میں جگہ جگہ چنگ جی رکشہ سٹینڈز،شہری پریشان

فا روقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاؤں کے سٹینڈ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے لگے۔

 تجاوزات کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں جا بجا قائم ہونیوالے یہ چنگ چی رکشاؤں کے سٹینڈ ٹریفک میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے شہری حلقوں کے مطابق مین روڈ پر شہر کے انٹری پوائنٹ پر رکشہ ڈرائیوروں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مین بازار سمیت تمام داخلی راستوں پر چنگ چی رکشاؤں والوں کا قبضہ ہے شہریوں نے کہا کہ اگر کوئی شریف آدمی ان چنگ چی رکشاؤں کو پیچھے ہٹانے کا کہہ دے تو تمام ڈرائیور ایک منٹ میں شریف شہری کے ساتھ بد تمیزی پر اترآتے ہیں شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں